ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگر نماز اور سوریہ نمسکار ایک جیسے ہیں تو کیا وزیر اعلیٰ یوگی نماز پڑھیں گے؟ اعظم خان کا سوال

اگر نماز اور سوریہ نمسکار ایک جیسے ہیں تو کیا وزیر اعلیٰ یوگی نماز پڑھیں گے؟ اعظم خان کا سوال

Sat, 01 Apr 2017 11:55:08    S.O. News Service

اعظم خان نے کہا،اگرمیں نے متنازعہ بیان دیاہوتاتومجھے ہتھکڑیاں پہنادی جاتیں
رامپور،31مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے سوال کیا کہ اگر سوریہ نمسکار اور نمازیکساں ہیں توکیاوزیراعلیٰ نمازپڑھناچاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کے اس تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کی طرف سے پڑھی جانے والی نماز سوریہ نمسکار کے مختلف آسنوں کی طرح لگتی ہے۔ اعظم خان نے کہاکہ اگرانہوں نے ایسا تبصرہ کیاہوتا تو انہیں ہتھکڑیاں پہنا دی گئی ہوتیں۔اعظم خان نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے سوال کیا کہ چونکہ آپ کو سوریہ نمسکاراور نماز میں مماثلت لگتی ہے، کیا آپ نماز پڑھنا چاہتے ہیں؟۔ایس پی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ مسلمانوں کی طرف سے پڑھی جانے والی نماز کس طرح سے سوریہ نمسکارکی طرح ہے۔انہوں نے اس تبصرہ کے پیچھے آدتیہ ناتھ کی منشا پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آدتیہ ناتھ کو نماز پڑھنے سے نہیں روکے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی بنیاد پرستی کی سیاست کر رہے ہیں،وہ ترقی کی طرف توجہ نہ دے کر ذات اور مذہب کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔اتر پردیش کے وزیر اعلی نے بدھ کو کہا تھاکہ سوریہ نمسکار کے تمام آسن اورطریقے ہمارے مسلم بھائیوں کی طرف سے پڑھی جانے والی نماز کے طریقے کی طرح ہیں لیکن کسی نے انہیں ایک ساتھ لانے کی کوشش نہیں کی، کیونکہ کچھ لوگوں کی دلچسپی صرف بھوگ میں ہے یوگا میں نہیں۔مذبح پر کارروائی پر ایس پی لیڈر نے کہاکہ مسلمانوں کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے سبزیاں کھانے کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ دوسروں کے مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں،شیر گھاس نہیں کھاتا لیکن اگر وہ زندہ رہنا چاہتا ہے تو اسے ایسا کرنا پڑے گا۔


Share: